آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔