بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔
خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔
والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔
تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر نے پھر رابطہ کیا اور طالبعلم کو ملنے کے لیے مجبور کیا۔
جس پر طالبعلم شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اب والدین کے صبر بھی جواب دے گیا۔ انھوں نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔
متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے ایک برس کے دوران کئی مرتبہ ان کے بیٹے کو جنسی ہراساں کیا۔ اسکول انتظامیہ نے شکایت کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹیچر شادی شدہ اور بچوں ماں ہیں۔ جن کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال سے تحفظ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے بقول خاتون پر لگی چارج شیٹ سے متعلق اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔