Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حکومت نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا

کراچی:

حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے 3 لاکھ کے بجائے پہلے مرحلے میں 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نظر ثانی شدہ ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 لاکھ کے بجائے فی الحال 50 ہزار میٹرک ٹن چینی منگوائی جائے گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے جاری کردہ نظرثانی شدہ ٹینڈر کے تحت 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، پہلے ٹینڈر میں 18 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی تھیں، ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے صرف 7 ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں