Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 3ہزار 365ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کئی روزہ وقفے کے بعد منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا اور کمی واقع ہوئی۔

 جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 59ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے گھٹ کر 3لاکھ 7ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 73روپے کی کمی سے 4ہزار 014روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 62روپے کی کمی سے 3ہزار 441روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں