Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سپرمین کی نئی فلم پر اسرائیل مخالف اور فلسطین حامی مناظر کا الزام

ہالی ووڈ کی مشہور سپرمین سیریز کی حالیہ فلم کو لے کر شائقین اور مبصرین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم میں اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حامی مناظر شامل ہیں۔ 

جولائی کے آغاز میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دو خیالی ریاستوں کے درمیان جنگ کو دکھایا گیا ہے، جن میں ایک کو طاقتور جبکہ دوسری کو کمزور ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا ادارے ’مڈل ایسٹ آئی‘ کے مطابق فلم میں طاقتور ریاست کو امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کی حمایت یافتہ دکھایا گیا ہے، جو کمزور ریاست پر جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے حملہ آور ہوتی ہے۔

دوسری جانب ترک نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق سپر مین سیریز کی اس فلم میں کمزور ریاست کے عام شہریوں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی، مکالمے اور مناظر اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاہم فلم کی پروڈکشن ٹیم نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ کہانی مکمل طور پر خیالی ریاستوں پر مبنی ہے اور کسی حقیقی ملک کی نمائندگی نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں