Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا آغاز، ملک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 میں ملک بھر سے طلباء نے بھرپور شرکت کی، آئی ایس پی آر سمر ان ٹرن شپ پاکستان کے 33 شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے۔

انٹرن شپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 طلبہء پاکستان بھر سے حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی اور جامع انٹرن شپ میں شرکت پر طلباء کا جوش دیدنی ہے، طلباء کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں سے بھرپور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر طلباء نے اپنے جذبات اور عزم کا بھرپور اظہار کیا پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

طلباء نے کہا کہ ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے اور مل کر مُلک کی خدمت کرنی چاہیئے، انٹرن شپ پروگرام کے دوران مُلک کی نامور شخصیات طلباء کو اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گی۔

تعلیمی ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے طلباء کو اہم موضوعات سے روشناس کرایا جائے گا سمر انٹرنشپ پروگرام نوجوانوں کو نئی سوچ، نیا وژن اور عملی تربیت فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے، سمر انٹرن شپ پاک فوج کی جانب سے نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں