Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سندھ اور خیبر پختونخوا کی پنجاب حکومت کو سیلابی صورت حال میں مدد کی پیشکش

پنجاب  کے دریاؤں اور آبادیوں میں سیلابی صورت حال پر سندھ اور خیبر پختونخوا نے مدد کی پیش کش کی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورت حال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے سندھ حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ پانی آیا تو اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران میڈیا ہاؤسز نے مہم چلائی لیکن پنجاب میں ایسی کوئی مہم نظر نہیں آئی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، اس وقت وہاں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پنجاب کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، ہم امداد کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہمیں خود سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیلاب پنجاب سے گزرتا ہے ۔ ہمیں  امید تھی کہ پنجاب حکومت اس آفت کے لیے تیار ہوگی لیکن پنجاب حکومت بالکل تیار نہیں تھی، جس سے مریم نواز کی نااہلی ثابت ہوئی ہے۔  ہماری حکومت اور اداروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، یہ کیسی وزیراعلیٰ ہیں جو سیلاب میں چھوڑ کر بیرون ملک میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں