ملیرجام گوٹھ کے مقام پرملیرندی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث زیر تعمیر شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔
رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرجام گوٹھ کے قریب ملیرندی میں آنے والا سیلابی ریلا زیرتعمیرشاہراہ بھٹو کوکاٹتا ہوا دوسری جانب نکل گیا جس کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شاہراہ بھٹو پرشگاف پڑنے واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔
واقعے کے فوری بعد میمن گوٹھ پولیس اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے شاہراہ بھٹو کے اطراف حفاظتی رسی باندھ دی اورکسی بھی غیرضروری شخص کوشاہراہ بھٹو پرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو پرجام گوٹھ کےمقام واقع ڈیم پر تعمیرکی جا رہی ہےاورڈیم کے فرش کو توڑے بغیرسڑک ڈیم کے فرش پرہی تعمیرکردی گئی ہے اور ملیر ندی میں آنے والا سیلابی ریلاجام گوٹھ ڈیم میں پہنچا توشاہراہ بھٹو ریلا برداشت نہ کرسکی اورپانی میں بہہ گئی۔
علاقہ مکینوں نے بتایا شاہراہ بھٹو کی تعمیرمیں ملیرندی کی بجری ہی استعمال کئی گئی ہے اور اس سلسلے میں بجری کے ہزاروں ڈمپر ملیرندی سے نکال کرشاہراہ بھٹو تعمیر کی گئی اور بجری نکالنے کے لیے ملیر ندی میں بڑے اور گڑھے پڑگئے ہیں جو کہ موہنجو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایاکہ شاہراہ بھٹواورنئے بند کی تعمیرسےملیرندی کا قدرتی راستہ تنگ ہوگیا ہےاورجب سیلابی ریلا ملیرندی میں پہنچا توشاہراہ بھٹو برداشت نہ کرسکی اور پانی میں بہہ گئی۔