Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور:

احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار ممتاز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب جج امجد ضیاء نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹھیکیدار ممتاز کو حراست میں لیا گیا ہے، جو اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے، ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق اسکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا، ملزم روپوش تھا اور اب گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

احتساب عدالت نے استدعا منظور کرکے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں