Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارت کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر ماردی

آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر ملک کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دے دی۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو10 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) سالانہ کے عوض کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی  گئی۔

تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے عوض اپنے ملک کی نمائندگی نہیں چھوڑ سکتے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سالانہ 42 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ملاکر  تقریباً 84 کروڑ روپے سالانہ  کماتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈالرز کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں