پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرلی۔
عبداللہ شفیق نے 321 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اب تک کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ پاکستان نے اب تک چار وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں ، جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 274 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کریز پر اس وقت اوپنر عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا موجود ہیں۔