وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کا جواب بھی آگیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کا جواب بھی آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 2 روز قبل اپنی حکومت کے آخری دنوں میں ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی جس پر بھارت کی طرف سے ’ڈھاک کے وہی تین پات‘ کے مصداق وہی رٹا رٹایا جواب دے دیا گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ”اس معاملے پر بھارت کا مؤقف ایک عرصے سے واضح چلا آ رہا ہے اور سبھی ہمارے اس موقف سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ہم بشمول پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں جس کے لیے دہشت گردی اور شدت پسندی سے پاک ماحول ناگزیر ہے۔ “واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاتھا کہ اب جنگ کوئی آپشن نہیں رہ گئی۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کرنے کے لیے نہیں ہے۔ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کا حل بامقصد مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں