نگران وزیراعلیٰ سندھ پر مشاورت کون کریگا؟ سعید غنی نے بتا دیا

نگران وزیراعلیٰ سندھ پر مشاورت کون کریگا؟ سعید غنی نے بتا دیا

صوبائی وزیر سعید غنی کا نگران وزیر اعلیٰ سندھ پر مشاورت سے متعلق بیان سامنے آگیا۔وزیر محنت سندھ سعید غنی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ پر مشاورت سے متعلق کاغذوں میں تو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ہی ہے، ان سے ہی نگران وزیر اعلیٰ پر مشاورت ہوگی۔سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو چاہیے کہ منظر عام پر آئیں، اگر حلیم عادل شیخ آ جاتے ہیں تو ان سے بلکل مشاورت ہوگی۔صوبائی وزیر سعید غنی نے مزید کہا کہ بصورت ودیگر آئین اور قانون کے مطابق ہر چیز ہوگی۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کو 7 یا 8 اگست کو تحلیل کیا جائے گا.ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے، اراکین سندھ کابینہ کو 6 اگست تک افتتاحی تقاریب مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کا اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اراکین سندھ کابینہ اور اسمبلی انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ سندھ اسمبلی سات یا آٹھ اگست کو تحلیل کی جائی گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہونے سے دو دن قبل سندھ کابینہ کے میمبرز کی الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں