پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کم ہوکر 48386 پر بند ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری دن میں 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے 14.52 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 7257 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں