Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Profile photo

انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلہ صوبہ آچے میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر احتیاط برتی جائے۔

واضح رہے کہ سماٹرا کے مختلف علاقے پہلے ہی طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں، جن میں اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen + 1 =