لاہور: پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کو کم کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نے اصولی طور پر فیصلہ کیا کہ سرکاری ادارے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں خریدیں گے اور گھروں میں پانی سے گاڑیاں دھونے پر پابندی ہوگی۔ اجلاس میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک، اسموگ گنز، ڈرون نگرانی، سیٹلائٹ ٹریکنگ اور ایموشن ٹیسٹنگ سسٹمز سمیت اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس سے فضائی معیار میں بہتری اور آلودگی میں کمی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کی مشقت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور شہریوں کی تعاون کو سراہا۔
