وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرادی کو کہا کہ ایسے فیصلے کریں جس سے میری اور مریم نواز کی کی سیاست آسان ہو، مگر ایسا لگتا ہے اگلے30 سال بھی ایسا ہی چلے گا جیسا پچھلے 30 سال چلتا رہا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کہا کرتے تھے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، لیکن اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے اپنےبڑوں کی ترجیحات پر پورا اتریں، اپنے بڑوں کی لیگسی کو آگے لیکر چلا، کوشش تھی ایسا کام نہ کریں جس سے غیر جمہوری قوتوں کا فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے تاریخ رقم کی اور وزیر اعظم کو گھر بھیجا، تاریخ فیصلہ کری گی کہ جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش میں ہم کامیاب ہوئے یا نہیں، حکومت میں آئے تو ایسی اپوزیشن ملی جس کو نہ آئین ، قانون اور جمہوریت کا فکر نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments