محمد عثمان ملک مردوں کے فیشن میں نئی بحث چھیڑنے لگے تحریر: رابعہ علی

محمد عثمان ملک مردوں کے فیشن میں نئی بحث چھیڑنے لگے

پاکستان شوبز انڈسٹری میں جہاں بیشتر مرد شخصیات روایتی اور محتاط اندازِ فیشن کو ترجیح دیتی ہیں، وہیں اداکار، ماڈل اور ڈیجیٹل کریئیٹر محمد عثمان ملک اپنے منفرد اسٹائل اور جرات مندانہ فیشن انتخاب کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اوور سائزڈ آؤٹ فٹس، غیر روایتی اسٹائلنگ اور جدید فیشن تجربات نے محمد عثمان ملک کو نوجوان نسل میں نمایاں بنا دیا ہے۔ فیشن مبصرین کے مطابق ان کا انداز محض بدلتے ہوئے ٹرینڈز کی پیروی نہیں بلکہ خود اظہار اور انفرادیت کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

محمد عثمان ملک کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ عوامی تنقید کے خوف سے اپنی شخصیت کے بعض پہلوؤں کو کھل کر سامنے نہیں لا پاتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو قبول کرنا اور اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنا سیکھ لیا۔

ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا لوگ ہر حال میں بات کرتے ہیں، اس لیے بہتر ہے انسان خود جیسا ہے ویسا ہی رہے۔

حال ہی میں ان کا ایک فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہا، جہاں بعض صارفین نے ان کے انداز کو تخلیقی اور منفرد قرار دیا، جبکہ کچھ ناقدین نے اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

فیشن مبصرین کے مطابق پاکستان میں مردوں کے فیشن اور خود اظہار سے متعلق رویوں میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہے، اور محمد عثمان ملک ان نئی آوازوں میں شامل دکھائی دیتے ہیں جو روایتی فیشن حدود سے ہٹ کر اپنی الگ شناخت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

تحریر : رابعہ علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × five =