سندھ حکومت نے اسمبلی تحلیل کرنے کااعلان کردیا ہے ۔ رپور ٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کا منگل کے روز ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے جمعے تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کیلئے افسراں کو ہدایت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments