نیب لاہور نے 2 جعلی افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے عوام سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور جعلی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments