انتخابات وقت پر کروائے جائیں، سینیٹ میں قرارداد منظور

انتخابات وقت پر کروائے جائیں، سینیٹ میں قرارداد منظور

سینیٹ میں انتخابات وقت پر کروانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگران حکومت صرف عبوری مدت کیلئے روزمرہ فیصلے کر سکتی ہے۔ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کی رو کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرے۔ ایوان کی اکثریت نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر قرارداد منظور کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں