Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں شکوہ

خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں شکوہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اراکین اسمبلی کے علاوہ لابی میں کوئی نہیں آتا تھا، اب کھانے کے وقت نہ جانے کون کون آ کر کھانا کھا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فخر ہے 33 سال سے اس ایوان میں ہوں، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ ہمیں عوام کے ساتھ رشتے قائم رکھنے چاہئیں۔ آج اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے رخصت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے جن سے ہمیں شرمندگی ہے۔ 9مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا، ایک شخص اپنے اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو ہر صورت بحال رکھنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں