7 سال قبل کاغذات میں فوت ہونے والا شخص زندہ نکل آیا

: سیالکوٹ میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سات سال قبل سرکاری کاغذات میں مردہ قرار دیا جانے والا شخص زندہ سلامت سامنے آ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق لے پالک بیٹے نے جائیداد ہتھانے کے لالچ میں جعل سازی کرتے ہوئے نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا لیا تھا، اور اسی جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر متاثرہ شخص نبی احمد کی تمام جائیداد اپنے نام منتقل کروا لی تھی۔متاثرہ شخص نبی احمد تمام شواہد اور ثبوت لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پہنچ گیا، جہاں انہوں نے اپنی آپ بیتی سنائی، اسسٹنٹ کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پراپرٹی فوری طور پر اصل مالک نبی احمد کے نام دوبارہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں متاثرہ شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “میرا جنازہ بھی ہوا، قبر بھی بنی اور جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بن گیا”۔وائرل ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر کو متعلقہ پٹواری کو فوری طور پر جائیداد واپس منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب، اس گھناؤنی جعل سازی میں ملوث محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تاحال کوئی باقاعدہ قانونی کارروائی کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔متاثرہ نبی احمد کے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں، جبکہ اس پورے معاملے پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × five =