بچے کو بچانے کیلیے سہراب گوٹھ ندی میں کودنے والا نوجوان بھی جاں بحق

کراچی : سہراب گوٹھ ندی میں 4 سالہ بچے کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والا نوجوان خود بھی جاں بحق ہوگیا۔سٹار ایشیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے الاآصف گلزار ہجری میں واقع سہراب گوٹھ ندی میں بچہ ڈوبنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو وہیکل، غوطہ خوروں اور ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ گلاب کے نام سے ہوئی ہے، 4 سالہ بچہ سائیکل چلاتے ہوئے ندی میں جا گرا تھا، جسے بچانے کیلیے نوجوان بھی کود گیا۔امدادی ٹیموں نے نوجوان کی لاش نکال لی ہے تاہم 4سالہ شاویز کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر وسطی طحٰہ سلیم جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں واقعہ ہوا ہے وہ جگہ ایسٹ کی حدود ہے، ہم نےریسکیو کا کام شروع کرادیا ہے، بچے کی تلاش جاری ہے جس کے لیے پوری ٹیم فعال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eleven − four =