“خدا کے نام پر چوری نہ کریں”، پی پی ایم پی اے ہاتھ جوڑ کر حلقے کے عوام سے اپیل

شہدادکوٹ : گرائی جانے والی سرکاری عمارت کا مٹیریل چوری کرنے والے لوگوں سے پی پی ایم پی اے نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کر دی۔سٹار ایشیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواب زادہ برہان چانڈیو نے گرائی جانے والی سرکاری عمارت کا مٹیریل چوری کرنے والے حلقے کے عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کر دی۔ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے وارہ میں تحصیل اسپتال کی عمارت گرائی گئی تھی، جہاں سے علاقے کے عوام اس کا مٹیریل چوری کرنے لگے۔ مٹیریل کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے نوابزادہ برہان چانڈیو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔انہوں نے حکام اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوہا اور دیگر سامان کی چوری کسی صورت مناسب عمل نہیں۔۔ اگر پولیس کو چوری کی شکایات کیں تو متعلقہ لوگوں کو تکلیف سے گزرنا پڑے گا۔پی پی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپتال کی پرانی عمارت گرا کر پچاس بستروں کا نیا اسپتال بنوایا جا رہا ہے۔ جس سے اہل علاقہ کو ہی علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔نوابزادہ برہان چانڈیو نے حلقے کے عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ خدارا اس عمارت کے ملبے سے مٹیریل چوری نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 + six =