نیویارک : نیویارک کے جیکب کے جاوِٹس کنونشن سینٹر میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش ’ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026‘ کا آغاز ہو گیا، جہاں پاکستان نے اپنے قومی پویلین کے ذریعے ٹیکسٹائل، ہوم ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، لیدر مصنوعات، اسپورٹس ویئر اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی بھرپور نمائش کی۔پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور قونصل خانہ پاکستان نیویارک کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے اشتراک سے کیا گیا ہے، جہاں 5 معروف پاکستانی کمپنیاں ہوم ٹیکسٹائل، تولیے، تیار ملبوسات، لیدر گارمنٹس، اسپورٹس ویئر، گلوز اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔
