لاہور ہائیکورٹ؛سی ای او سمیڈا فرحان عزیز خواجہ کی تقرری کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سی ای او سمیڈا فرحان عزیز خواجہ کی تقرری کالعدم قراردیدی،سی ای او کی 13جنوری کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردیدیا گیانجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق سی ای او ہاشم رضا کی درخواست پر حکم جاری کیا،ہاشم رضا نے بطور سی ای او اپنی مدت میں توسیع کی استدعا بھی کی تھی۔وکیل وفاقی حکومت نے ہاشم رضا کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ہاشم رضا کیخلاف شکایات موجود ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کی بطور سی ای او توسیع کیلئے حکومت کو ہدایت نہیں کی جا سکتی،سمیڈا قانون کے تحت وفاقی حکومت سی ای او کی تقرری بورڈ کی سفارش پر کرتی ہے،عدالت نے کہاکہ سیکشن6کے تحت سمیڈا کا بورڈ موجود نہیں،بغیر بورڈ اور سی ای او، سمیڈا کے آپریشنز متاثر ہونے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں