کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت بہتر بنانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر جدید فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈر میں شرکت کے لیے کمپنیوں کو 2 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹکس کو جمع کرانا ہوں گی، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہو چکا ہے جسے جدید نظام سے تبدیل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

two × four =