کنویں میں شیطانی طاقتوں کا سایہ یا کچھ اور؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت جانیے

بھارت کے گجرات میں نئے تعمیر شدہ کنویں کے پانی میں غیر معمولی حرکت نے مقامی افراد کو حیران کر دیا، واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے کے چرچے شروع ہو گئے۔ کچھ پوسٹس میں اس کی وجہ زلزلہ بتائی گئی تو کچھ صارفین نے اس واقعے کو کسی شیطانی یا مافوق الفطرت طاقت کا کام کہا۔
کنویں میں کئی دنوں تک پانی میں غیر معمولی حرکت
یہ واقعہ موربی تعلقہ کے گاؤں ویرپارڈا میں کسان کے کھیت میں موجود کنویں میں پیش آیا، جو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کنواں مکمل بھرنے کے بعد اس کے پانی میں اچانک غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور لہریں پیدا ہونے لگیں۔ یہ صورتحال اتوار اور پیر تک برقرار رہی، منگل کو پانی معمول پر آگیا، تاہم بدھ کی شام دوبارہ اسی طرح کی حرکت دیکھنے میں آئی، جس کے بعد آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ کنواں دیکھنے پہنچ گئے۔
مقامی افراد میں مختلف قیاس آرائیاں:
واقعے کے آغاز میں کئی مقامی افراد نے پانی کی غیر معمولی حرکت کو زلزلے یا مافوق الفطرت سرگرمی سے جوڑا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے سائنسی وضاحت پیش کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twelve + one =