سمٹ بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے نام تبدیل کر کے بینک مَکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی

سمٹ بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے نام تبدیل کر کے بینک مَکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی

سمٹ بینک لمیٹڈ کے غیرمعمولی اجلاسِ عام میں شیئر ہولڈرز نے بینک کا نام سمٹ بینک لمیٹڈ سے بدل کر بینک مَکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔نام کی یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کی طرف سے حال ہی میں سمٹ بینک کے اکثریتی حصص کے حصول کے بعد کی گئی ہے۔اس اہم تبدیلی کا تصور ناصر عبداللہ حسین لوتاہ اور ان کے فرزند جناب عبداللہ لوتاہ نے پیش کیا جو کہ ایک نئی جہت اور مقصد کے لیے بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اور بینک کے قابل قدر صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق غیر معمولی مالیاتی خدمات اور اختراعی مصنوعات فراہم کرنے کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔سمٹ بینک لمیٹڈ کے غیر معمولی اجلاسِ عام میں بینک کے معزز شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں