انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 3.42 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 294.93 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔ نگران حکومت کے پہلے دو روز میں ڈالر 7.33 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب تک ڈیڑھ روپے مہنگا ہو نے کے بعد 303.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments