رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی نے 14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت آئین کی خلاف ورزی قرار دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 224 ٹو کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں۔ حلقہ بندیوں کیلئے سٹاف کی کمی تھی تو الیکشن کمیشن اضافی عملہ مانگ سکتا تھا۔ گزشتہ 4 سال سے آئین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی فیڈریشن کیلئے خطرناک ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن 90 روز میں کرائے جائیں۔ حلقہ بندیاں انتخابی عمل میں رکاوٹ نہیں۔ سیاسی و معاشی حالات کسی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments