ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آمدورفت کے راستے کے نقشے کے بارے میں مفاہمت طے پائی ہے۔
