90 دن کا مطلب نوے دن، اس کے علاوہ الیکشن بارے کچھ قبول نہیں کریں گے، بابر اعوان نے چنوتی دیدی

90 دن کا مطلب نوے دن، اس کے علاوہ الیکشن بارے کچھ قبول نہیں کریں گے، بابر اعوان نے چنوتی دیدی

سینئر نائب صدر تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ 90 دن کا مطلب نوے دن ہی ہے، اس کے علاوہ الیکشن بارے کچھ قبول نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، ہم فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ٹی آئی کا وفد الیکشن کمیشن کی دعوت پر انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کیلئے پہنچا، وفد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفر،عمیرنیازی اورنیاز اللہ نیازی شامل تھے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی وفد سے انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور حلقہ بندیوں پر رائے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں