مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید حشمت شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کا وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ،صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کو پارٹی قائد کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی قیادت میں لاہور میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں تنظیمی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے جتنی بھی ترقی کی ہے وہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں کی،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا،عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،آج عوام مہنگائی کی جس چکی میں پس رہے ہیں ،یہ سب کچھ پی ٹی آئی حکومت کے سیاہ دور کا نتیجہ ہے ،پاکستانی قوم اپنے لیڈر نواز شریف کاوطن واپسی پر پرتپاک استقبال کرنے کے لئے بے چین ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments