شوہر کو بیوی کے کردار پر شک ، غصے میں آ کر پریشر ککر مار کر جان لے لی

شوہر کو بیوی کے کردار پر شک ، غصے میں آ کر پریشر ککر مار کر جان لے لی

بھارتی شہر بنگلورو میں 24 سالہ شخص نے شک کی بنا پر پریشرککر مار کر بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ وشنو اپنی اہلیہ دیوا کے ساتھ گزشتہ 3 برسوں سے کیرالہ میں رہائش پذیر تھا، اسے اپنی بیوی پر شک تھا کہ وہ اسے دھوکا دے رہی ہے جس بنا پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل جھگڑے کے دوران وشنو نے بیوی کو پریشر ککر اٹھا کر دے مارا جس کے نتیجے میں خاتون انتقال کرگئیں۔بھارتی پولیس کے مطابق دیوا کی ہلاکت بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد وشنو کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس نے وشنو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں