جماعت اسلامی نے 90روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےاحکامات دیئے جائیں،الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments