Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
کراچی میں زیادتی کی شکار خواتین کی مدد کے لیے مرکز کا افتتاح

کراچی میں زیادتی کی شکار خواتین کی مدد کے لیے مرکز کا افتتاح

ڈاکٹر سمیعہ سید نے کراچی میں زیادتی کی شکار خواتین کی مدد کے لیے ایک مرکز قائم کر دیا۔ دی گارڈین کے مطابق اپنے ’اینٹی ریپ کراسس سنٹر‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ زیادتی کی شکار خواتین کو انصاف کے حصول میں بہت کم معاونت میسر آتی ہے اور وہ اپنے ساتھ ہونے والی بربریت پر سماجی روئیے کی وجہ سے خاموش ہوجانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
51سالہ ڈاکٹر سمیعہ سید 20سال سے زائد عرصے سے میڈیکو لیگل آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے کیریئر کی ابتداءسے ہی ایسا ایک مرکز قائم کرنا چاہتی تھی جہاں متاثرہ خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے ہر طرح کی مدد میسر ہو۔ میرا یہ خواب پورا ہونے میں 24سال کا عرصہ لگ گیا۔ اس مرکز میں زیادتی کی متاثرہ خواتین کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت دی جائے گی اور پولیس کے پاس بھی ان کی شنوائی کے لیے ان کی مدد کی جائے گی۔ “انہوں نے کہا کہ ”اس مرکز کے قیام سے مجھے نیا ولولہ ملا ہے۔ اس مرکز کے ذریعے میں جنسی زیادتی کی شکار خواتین کو فوری انصاف دلوا سکوں گی جو میرا دیرینہ خواب ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ مرکز جنسی زیادتی کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں خواتین کی بھرپور مدد کرے گا، جس کے نتیجے میں ہمارے معاشرے میں خواتین کو نسبتاً محفوظ ماحول میسر آئے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں