پیرو ں کی حویلی سے غائب ہونے والی 20 سالہ ثناءکو فروخت کیئے جانے کا انکشاف

پیرو ں کی حویلی سے غائب ہونے والی 20 سالہ ثناءکو فروخت کیئے جانے کا انکشاف

پیروں کی حویلی میں مبینہ لاپتا ہونے والے 20 سالہ لڑکی ثناءگرامانی کو فروخت کیئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ثناءکے والد کی مدعیت میں پیر سہیل شاہ سمیت چھ افراد پر مقدمہ درج کر لیاہے ، ایس ایس پی روحیل کھوسو نے بتایا کہ مقدمے میں لڑکی کی والدہ اور دو ماموں کو بھی نامزد کیا گیاہے ۔ مقدمے کے متن کے مطابق پیر سہیل شاہ نے بچی کی ماں کے ساتھ مل کر ثناءکو فروخت کیا ،ثناءکے رشتے پر تنازع تھا ثناءکو امانت کے طور پر حویلی میں رکھا گیا تھا ،۔ لڑکی کی ماں کا کہناہے کہ بیٹی کو لینے حویلی گئی تو سہیل شاہ نے کہا کام زیادہ ہے لڑکی نہیں جائے گی ، بیس دن بعد پیر کے بھائی نے فون پر بتایا کہ ثناءنانی کے گھر چلی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں