انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کتنا مہنگا ہوا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ جانیے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کتنا مہنگا ہوا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ جانیے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی نے سرمایہ کاروں کا اربوں کا نقصان کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.09 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 305.53 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اضافے کے بعد 326 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج صبح شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں پورا دن مندی رہی اور مارکیٹ بند ہونے تک انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، انڈیکس کمی کے بعد 45 ہزار 2 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں