لاہور میں 2 لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر 4 افراد نے ہوس کا نشانہ بنا دیا، خاتون کو مکان میں لے جا کر انسان نما درندے نے زیادتی کر ڈالی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر طالبہ سے 2 افراد نے زیادتی کی، ملزمان عدنان اور حسین نے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعہ فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نوکری کا کہہ کر لڑکی کو 2 افراد آفس میں لے گئے اور عزت تار تار کر دی۔ ملزم محبوب نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لرزہ خیز تیسری واردات مصری شاہ کے علاقے میں پیش آئی جہاں غربت سے مجبور شادی شدہ خاتون کو ملزم لیاقت نے نوکری دلانے کا ڈھکوسلا دیا اور مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے تینوں وارداتوں کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
