ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گری جس کے ملبے تلے دب کر محمد اشرف نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون اور دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
