Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کی ضمانت منظور

راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کی ضمانت منظور

کمسن گھریلو ملازمہ کنزا پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان کی ضمانت راضی نامے کی بنیاد پر منظور کی گئی ہے،گھریلو ملازمہ تشدد کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ مہرالنسا نے کی۔یاد رہے کہ ملزمہ بختاور اور ملزم علی شیر نے 8 سالہ کنزا بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔بچی کے والد نے میاں بیوی کے خلاف تھانہ راوت میں مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔گزشتہ ماہ اسی طرح کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس میں نابالغ گھریلو ملازمہ کو وفاقی دارالحکومت میں سول جج کی رہائش گاہ پر مالکان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے بعد جج کی اہلیہ کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں