کراچی میں شارع فیصل پر وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے دھرنے میں بیٹھے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، مظاہرین گزشتہ رات سے منسٹری آف فارن افیئرز کے دفتر کے قریب دھرنے پر بیٹھے تھے۔مظاہرین نے آج صبح سے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا عندیہ دے رکھا تھا، پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد متاثرہ فیملیز ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔کراچی کے ٹیپو سلطان پولیس سٹیشن پہنچنے والے شہریوں نے زیرحراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
