تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الہیٰ کو ایف سی کالج یونیورسٹی کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سفید گاڑی میں نقاب پوش اہلکار پرویز الہیٰ کے قافلے کے پاس آ کر رکے، قافلہ رکوایا اور گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام لے گئے۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا،اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا۔واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا اور عدالت عالیہ نے کسی بھی اتھارٹی کو انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
