رانی پور میں مبینہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ملزم اعجاز کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز کو ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیاتھا۔ملزم اعجاز کے خلاف سرکار کی مدعیت میں سہولت کاری کا مقدمہ درج ہے۔اعجاز پر پیر فیاض شاہ اور حنا شاہ کو فرار کرانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
