راولپنڈی میں رحمان آباد سٹیشن کے قریب میٹربس میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگا دیں۔ واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچی کر دونوں زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا، آگ لگنے کے واقع کے بعد میٹرو بس سروس ایک گھنٹے تک معطل رہی ، میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ انجن میں خرابی کے باعث بس میں دھواں بھرنے سے بھگدڑ مچی جس سے مسافر پریشان ہوئے، میٹرو بس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کو فوری طور پر مرمت کے لیے میٹروبس ڈپو منتقل کرکے میٹرو بس آپریشن کو بحال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments