الیکشن سٹنٹ؟ مودی نے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن سٹنٹ؟ مودی نے ملک کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کیلئے ہر حد سے گزرنے کو تیار بیٹھے ہیں، مودی نے کئی شہروں کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب ملک کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ممکنہ طور پر قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔آئین میں بھارت کا نام ریپبلک آف انڈیا ہے جسے ریپبلک آف بھارت رکھا جائے گا لیکن اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔جس کے لیے ممکنہ طور پر پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک ہونے والے سیشن میں قرارداد پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن کے اختتام پر بی جے پی راجیہ سبھا کے ممبر نریش بنسل نے بھی آئین سے انڈیا کو لفظ بھارت سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن رہنما ششی تھرور نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت اتنی بے وقوف نہیں ہوگی کہ انڈیا کے نام سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے۔

جس لگتا ہے کہ مودی سرکار کا یہ داؤ ووٹرز پر چل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں