طاقتور لوگ اربوں کی بجلی چوری کرنے میں مصروف، کہاں کتنی بجلی چوری ہوئی ، اعدادوشمار آ گئے

طاقتور لوگ اربوں کی بجلی چوری کرنے میں مصروف، کہاں کتنی بجلی چوری ہوئی ، اعدادوشمار آ گئے

ملک میں ایک جانب بجلی بل غریبوں کی مہینہ بھر کی کمائی چھین رہے ہیں مگر طاقتور لوگ روزانہ اربوں کی بجلی چوری کرنے میں مشغول ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 49 ارب، 9 کروڑ کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔ روزانہ ایک ارب، 61 کروڑ کی بجلی کنڈے کی نذر ہو جاتی ہے۔ بجلی چوری اور بل وصولیوں میں ناکامی ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ڈسکوز نے 116 ارب، 50 کروڑ یونٹس بجلی خریدی۔ ڈسکوز کی جانب سے 97 ارب ، 34 کروڑ یونٹس بجلی صارفین کو فروخت کی گئی۔ سال میں 19 ارب ، 17 کروڑ یونٹس چوری، کنڈےاور تکنیکی نقصانات کی نذر ہو گئے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی سسٹم سے 77 ارب کی 5 ارب 70 کروڑ یونٹس چوری ہوئے۔ لاڑکانہ میں 60 فیصد، سکھر میں 40 فیصد صارفین کنڈے ڈالتے ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں پشین، سبی، مکران، خضدار، لورالائی میں 90 فیصد سسٹم کنڈا کلچر پر چل رہا ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں 21 فیصد کنڈا کلچر بڑھا۔ ٹھٹھہ، بدین ، سانگھڑ اور مٹیاری میں بھی کنڈا ڈالنے کا رواج بڑھ گیا۔ ضلع بنوں، ڈی آئی خان ، ٹانک اور شانگلہ میں 100 فیصد بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں