ڈالر سستا ہونے کے ڈرسے ایکسچینج کمپنیوں نے کیا کام کرنا شروع کر دیا ؟

ڈالر سستا ہونے کے ڈرسے ایکسچینج کمپنیوں نے کیا کام کرنا شروع کر دیا ؟

ڈالر کی سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی کے بعد ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر سٹیٹ بینک کو جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں ،ڈالر مزید گرنے کے ڈر سے ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کے ذخائر کو کم کرنا شروع ہو گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب ایکسچینج کمپنیاں ڈالر ہولڈ کر رہی تھیں ،بلیک مارکیٹ کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے سے ڈالر مزید سستا ہو گا ،ایکسچینج کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کے حساب سے خرید رہی ہیں ،ڈالر مزید مہنگا ہونے کے منتظر ایکسپورٹر ز کو بھی دھچکا لگا ہے ،ایکسپورٹرز مہنگا ہونے کے انتظار میں ڈالر پاکستان نہیں لا رہے تھے ۔سٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والوں کا رش بڑھ گیا، ذخائر بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے نیچے آنے کاامکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں